بلوچستان: اے این ایف کی کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ضلع واشک میں کارروائی ماشکیل کے سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 840 کلو افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
اسی طرح دوسری کارروائی چمن کے علاقے میں کی گئی جہاں سے 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
دونوں کارروائیوں میں برآمد کردہ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔
اس حوالے سے نامعلوم منشیات اسمگلرز کےخاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت
اسلام آباد:جی سی سی کانفرنس کے تسلسل میں پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور قطر کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
قطر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کے اعلیٰ سطحی وفد کو اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوئے۔
اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
قطر پاکستان کی تکنیکی استعداد کو بڑھانے میں مدد دے گا، اس ضمن میں قطری مندوبین نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا۔
پاکستان کی جانب سے حالیہ کانفرنس کا انعقاد منشیات کی روک تھام کے لیے ایک طویل المدتی شراکت داری کی جانب اہم قدم ہے۔