تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
پانی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔
واپڈا کے ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابلِ استعمال ذخیرہ صفر ہو گیا ہے، ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ پر ہے۔
کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے جہاں پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے۔
ذرائع واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ پر ہے۔
منگلا ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رانا ثنا کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نہروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر ایکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اور تکنیکی مسئلہ ہے جس کا حل بھی انتظامی اور تکنیکی بنیادوں پر کیا جائے گا، کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں، صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے اور مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔