جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
کوئٹہ میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔
ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب لوکوشیڈ پر کھڑی ٹرین کی بوگیوں سے برآمد دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننےوالی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔
دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں متاثر ہوئی تھیں۔
ٹرین کی 8 بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لائی گئی تھیں۔
کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کو کوئٹہ لایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس کی کی بوگیوں
پڑھیں:
گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
گڈانی کے قریب سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران تقریباً 37 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔
یہ کارروائی پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے مشترکہ طور پر کی جس کی تصدیق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کلوگرام آئس (میتھم فیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ضبط کی گئی منشیات اور شراب کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا، جبکہ منشیات کی کھیپ ایک بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے بعد کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ اسمگل شدہ مال کو باضابطہ طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انسدادِ منشیات کی یہ کامیاب کارروائی پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آر کے اسمگلنگ کے خلاف غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود کو اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے ہر صورت روکا جائے گا اور اس حوالے سے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔