میجر سعد بن زبیر بلوچستان میںآئی ای ڈی دھماکے میںشہید، باغ آزادکشمیر میں سوگ کا سماں
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
باغ (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س کے عزیز اور سابق ڈی آئی جی سردار علی افسر خان مرحوم کے کے پوتے میجر سعدبن زبیر بلوچستان میں ای آئی ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے ۔
میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبارہے اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئے ۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی خبر سنتےہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔
میجر سعد کی شہادت پرآزادکشمیر بھر میں سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشکبارہے ۔ سیاسی، مذہبی ، سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیرتعداد میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئی اور خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میجر سعد کی شہادت پر خاندان کو خراج تحسین پیش کیا۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے سوشل میڈیا فیس بک پر میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے افسوسناک واقعہ پر اپنے رنج وغم کااظہار کیا اور کہا کہ گہرے دکھ اور بھاری دل کے ساتھ ہم اپنے پیارے بہنوئی سردار زبیر علی افسر خان کے پیارے بیٹے اور میرے سسر سردار کیپٹن علی افسر خان کے نواسےکی شہادت پر سوگوار ہیں۔
نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی شہادت پر
پڑھیں:
سکھ یاتری واہگہ بارڈر سے واپس بھارت روانہ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے رخصت کیا
پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ—فائل فوٹوبھارتی سکھ یاتر واہگہ بارڈر سے واپس وطن روانہ ہو گئے، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے رخصت کیا۔
بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتری بھارت واپس روانہ ہوئے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ، ایڈیشنل سیکریٹری سیف اللّٰہ کھوکھر اور ممبران پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کےلیےرہائش، میڈیکل اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگرانتظامات یقینی بنائےگئےہیں۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ آپ لوگ واپس آئیں اور ہم مل کر محبتیں بانٹیں۔
انہوں یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، کوشش ہو گی اگلی بار ویزوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔