بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر کڑی تنقید کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم کبھی کسی پارلیمانی سکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، نہ دہشت گردی پر، نہ کشمیر پر، نہ ہی بھارتی جارحیت پر۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پارلیمنٹ کے رکن بھی نہیں ہیں اور یہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا، پی ٹی آئی کا اصرار تھا بانی اجلاس میں شریک ہوں جو افسوسناک بات ہے۔
چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے وقت سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو اولین ترجیح دینا ہر پاکستانی کی حب الوطنی کا تقاضا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پی ٹی ا ئی اجلاس میں
پڑھیں:
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ
مشیر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہباز شریف کو دو بار وزیراعظم بنوایا، پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے۔ دو کینالز کی منظوری پی ٹی آئی دور میں ہوئی۔