Daily Ausaf:
2025-04-22@07:32:09 GMT

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خوشخبری سنادی

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خوشخبری سنادی،موسم کا حال بتانے والوں نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ آج رات موسم کی صورتحال محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہاراور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال سے متعلق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تاہم بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم، مالاکنڈ ، وزیرستان اور گردونواح میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تاہم راولپنڈی، اٹک، چکوال ، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
دوسری جانب کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، استور منفی02، کالام، گوپس 01، مالم جبہ اورپاراچنار میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ہنڈراس؛ طیارہ گر کر تباہ، مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اضلاع میں مطلع جزوی ابر ا لود رہنے کے بیشتر اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے مقامات پر

پڑھیں:

ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد:

ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی لہر کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ 22 تا 27 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،  بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی