یوم پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کا وہ مطالبہ ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
23 مارچ کومنایا جانے والا یوم پاکستان ملکی تاریخ میں تمام حب الوطن پاکستانیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہورپیش کی گئی جسے بعد ازاں قرارداد پاکستان کا نام دیاگیا۔
قرارداد پاکستان کی بنیاد پر مسلمانوں کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا مطالبہ کیا۔
پاکستانی عوام اس دن کی اہمیت کچھ ایسے بیان کرتے ہیں کہ پاکستان کے بننے کی بنیاد اس دن رکھی گئی، مسلمانوں نے ایک عہد کیا کہ ہمیں ایک الگ وطن حاصل ہوگا۔
عوام کا کہنا ہے کہ قرارداد پاکستان میں ملک کا نقشہ کھینچا گیا، ہمیں اپنے بچوں کو اس دن کی اہمیت کا احساس دلانا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے اسلام کے نام پر اس ملک کو حاصل کیا، اس ملک کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کی پریڈ دیکھ کر ہمارے حوصلے بلند ہو جاتے ہیں، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ سرحدوں پر مامور فوجی جوان ہمہ وقت ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23 مارچ pakistan day پیریڈ یوم پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیریڈ یوم پاکستان یوم پاکستان
پڑھیں:
جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
ویب ڈیسک : جمعیت علماءاسلام نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جے یو آئی سندھ کی درخواست پر سینیٹ میں تحریک جمع کرائی۔
سینیٹ میں جے یو آئی کی جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق سندھ کے عوام کے تحفظات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ جے یو آئی پاکستان نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر غیرقانونی کینالوں کی تعمیر بند کی جائے، سندھ کی تقسیم پر خاموش نہیں رہیں گے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی چھیننے کی ہر سازش کا پارلیمان میں محاسبہ کریں گے، وفاقی حکومت سندھ دشمن منصوبوں پر وضاحت دے۔