پی ایس ایل سے دستبرداری، بوش نے بورڈ کے سامنے وجہ بیان کر دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی:
کوربن بوش نے پاکستانی حکام کے سامنے پی ایس ایل سے دستبرداری کی وجہ بیان کر دی، بورڈ اب وضاحت کا جائزہ لے کر کسی کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 کیلیے پشاورزلمی نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش سے معاہدہ کیا تھا، البتہ انھوں نے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز سے ناطہ جوڑ لیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل چھوڑنے پر کوربن بوش کو پی سی بی کا قانونی نوٹس
بھارتی لیگ 22 مارچ سے25 مئی جبکہ پاکستانی ایونٹ 11 اپریل سے 18 مئی تک ہونا ہے، گذشتہ دنوں پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی پر بوش کو ایجنٹ کی معرفت سے لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا، ان کے جواب کی روشنی میں کسی حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جاتا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کو کوربن بوش نے پاکستانی حکام کے سامنے اپنے فیصلے کی وضاحت کر دی، ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کی بے توقیری نہیں کر رہے لیکن اپنے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔
ممبئی انڈینز کی نہ صرف بھارت بلکہ دیگر کئی لیگز میں بھی فرنچائز ہیں، اس سے جڑ کر انھیں کیریئر کی لحاظ سے خاصا فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانے کا امکان
پی سی بی اب ان کی وضاحت کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا کہ انھوں نے کس حد تک کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی اور ان کیخلاف کیا ایکشن لینا چاہیے۔
بعض حلقوں کے مطابق لیگ کی ساکھ سب سے اہم ہے لہذ کوربن بوش پر آئندہ پی سی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کر دینی چاہیے، اس سے دیگر کو بھی سبق ملے گا۔
دوسری جانب چند دیگر لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پابندی کے اعلان سے دیگرکھلاڑیوں کے سامنے اچھا تاثر نہیں جائے گا، کوئی علامتی سزا دے کر معاملہ ختم کرنا مناسب ہوگا، پی سی بی آئندہ چند روز میں کوئی فیصلہ کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کوربن بوش کے سامنے پی سی بی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے میں غلط رویے پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کے دورے کے دوران ڈاکٹر کے بریفنگ نہ دینے پر لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے وضاحت طلب کر لی۔
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے 25 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ایل آر ایچ کا دورہ کیا تھا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دی نہ اپنا تعارف کروایا۔
نوٹس کے مطابق ڈاکٹر اس دوران نشست سے اٹھا بھی نہیں، آن ڈیوٹی ڈاکٹرکا یہ رویہ پروٹوکول اور کوآرڈی نیشن میں سنگین غفلت ہے، ڈاکٹر 3 دن میں وضاحت کریں، بصورت دیگر انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
اس حوالے سے ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وضاحت طلب کرنا اور جواب دینا معمول کا کام ہے، یہ ہوتا رہتا ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو نوٹس کا جواب دینا ہو گا۔