Express News:
2025-04-22@06:21:20 GMT

چین، انسانی دماغ جتنا طاقتور اے آئی ایجنٹ

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

لاہور:

مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکہ سے لگی دوڑ میں چین نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ 

چینی کمپنی بٹر فلائی نے انسانی دماغ جیسی صلاحیتیں و قوت رکھنے والا دنیا کا پہلا اے آئی ماڈل’’مانس(Manus) )ایجنٹ ‘‘ بنا لیا جو ازخود فیصلے کر سکتا ہے اور اسے خصوصی انسانی رہنمائی لینے کی ضرورت نہیں۔

سائنسی اصطلاح میں یہ عمل ’’آرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنس‘‘کہلاتا۔ مانس ایجنٹ استعمال کرنے والے اس کی مدد سے نئی گیمز اور ویب سائٹس تخلیق کر چکے۔

جلد اسے دنیا بھر میں عوام استعمال کریں گے۔ قابل استعمال ہو کر مانس کئی کام انجام دے گا، مثلاً ہوائی جہاز کی ٹکٹ بک کرنا، جائیداد کی خریدوفروخت،پوڈکاسٹ بنانا وغیرہ۔

ماہرین کے نزدیک مانس اے آئی کو ’’خودمختار اور آزاد‘‘بنانے کی سمت ایک اور قدم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟

گرمیاں شروع ہوتے ہی پشاور کے کارخانو مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جو گرمی میں کم خرچ ایئر کنڈیشنر اور روم کولر کی تلاش میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

کارخانو مارکیٹ میں ہر قسم کے اے سیز، روم کولر اور ری چارچ والے پنکھے دستیاب ہیں لیکن زیادہ مانگ پورٹیبل اے سی کی ہے، جو دکانداروں کے مطابق ضرورت کے مطابق کسی بھی جگہ آسانی سے لے جایا جا سکتا ہے اور سب سے بڑی بات اس کا بجلی کا خرچ کافی کم ہے۔

کارخانو شاہین مارکیٹ کے دکاندار جمعہ خان کے پاس بھی پورٹیبل اے سی ہیں، جس میں ان کے مطابق خریدار  بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور خرید بھی رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ خریدار قیمت کے ساتھ بجلی خرچے کو بھی دیکھتا ہے تاکہ ماہانہ بل کی ادائیگی آسانی ادا کر سکے۔

جمعہ خان نے بتایا پورٹیبل اے سی دبئی سے آتے ہیں جو ایک ٹن کے انوٹر ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کا خرچہ عام اے سی کی نسبت تقریباً آدھا ہے۔ ’اگر اپ پورا دن استتعمال کرتے ہیں تو آپ کا بل دس ہزار سے زیادہ نہیں آئے گا۔‘

پورٹیبل اے سی کے بارے میں مزید جانیے، دکاندار جمعہ خان کی زبانی اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بحرین کے بے گناہ قیدیوں کی آواز
  • عمران خان کو انگریز کا ایجنٹ کہنا نظریاتی بات تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
  • ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • پاکستان میں کون اتنا طاقتور ہے جو صحافیوں کو اسرائیل بھیج رہا ہے:حافظ نعیم الرحمن
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
  • انسانی سمگلنگ اور گداگری روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ