Islam Times:
2025-04-22@06:24:39 GMT

یمن کے مختلف علاقوں پر امریکہ کی بمباری

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

یمن کے مختلف علاقوں پر امریکہ کی بمباری

یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی طیاروں نے یمن کے شمال میں "صعدہ" صوبے میں واقع "الصفرا" شہر کے "السید" علاقے پر چار بار بمباری کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے متعدد صوبوں پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ یمنی ذرائع نے ایک بار پھر خبر دی ہے کہ امریکہ نے جارحانہ اور مجرمانہ حملے کئے ہیں۔ المسیرہ نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر معز کے علاقے تکیح کو نشانہ بنایا۔ اس کے چند منٹ بعد یمن کے شمال مغرب میں واقع صوبہ حجہ کے المسیرہ سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ امریکیوں نے "میدی" شہر میں "بحیس" کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
   مزید برآں، یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی طیاروں نے یمن کے شمال میں "صعدہ" صوبے میں واقع "الصفرا" شہر کے "السید" علاقے پر چار بار بمباری کی۔ ایک گھنٹے بعد الجزیرہ نے اطلاع دی کہ امریکی جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں الحدیدہ شہر کے مشرق میں علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ الحدیدہ صوبے کے المینا شہر میں العہلی کلب کی عمارت پر بھی دو بار بمباری کی گئی۔
  واضح رہے کہ اتوار کے روز سے امریکی فوج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر صیہونی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کی مدد اور حفاظت کے لیے یمنی سرزمین پر دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے امریکی دعووں کے برعکس وہ رہائشی اور شہری عمارتوں پر حملے کر رہے ہیں اور  کے یمن اسلامی کے شہریوں کو شہید کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طیاروں نے یمن کے

پڑھیں:

زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی سے 388روپے فی کلوہو گی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت226روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سی670روپے کلو تک فروخت ہوا ۔

متعلقہ مضامین

  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی
  • صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا
  • یمن کا دو امریکی طیارہ بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے