جے آئی ٹی نے شیخ وقاص، عون عباس ، فردوس شمیم نقوی سمیت 16اراکین کو طلب کیا تھا
جے آئی ٹی نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو بھی 19مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے

سوشل میڈپا پر منفی پروپیگنڈے کا کیس، جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی رہنما نہیں آئے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا انتظار کرتی رہی لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی نے شیخ وقاص، عون عباس اور فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی کے 16 اراکین کو طلب کیا تھا۔جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ، وہ 14 مارچ کو طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں۔بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی ارکان کے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی

حنیف عباسی— فائل فوٹو

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ آر آئی سی میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا او پی ڈی بلاک بن رہا ہے، اس پروجیکٹ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تائید حاصل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے دن رات ملک کی خدمت کر کے قوم کا اعتماد بحال کیا ہے، بین الاقوامی اشاریے بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔

میرا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا: حنیف عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا، میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سب سے زیادہ مریض کے پی سے آتے ہیں، کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے ساتھ جو بھی مسائل ہیں ان کو وفاقی سطح پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی
  • پانی سمندر میں ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت، شہادت اعوان
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی