حکومت پنجاب کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو رقم دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
حکومت پنجاب نے آغوش پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار دینے کا اعلان کردیا۔
آغوش پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع شامل ہیں۔
مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیشل چلڈرن کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
امدادی رقم حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹ پر دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آغوش پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل پر پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام کا پورا حق ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہر قیمت پر نہروں کو نہ بننے دینے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم انصاف سے کام لیں گے، وزیرِ اعظم کو بھی نہروں کے معاملے پر نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جولائی 2024ء سے نہری منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے، ہم اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وکیل اور قوم پرست احتجاج ضرور کریں مگر اپنے لوگوں کو تکلیف دینے سے گریز کریں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور مظاہرین کا مقصد ایک ہے، اگر ہم ناکام ہوئے تو پھر ہم بھی ہر طرح سے احتجاج کریں گے۔