پاکستان کا دہشتگردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائیوں کا اشارہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پاکستان نے دہشت گردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائیوں کا اشارہ دے دیا۔
قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کی۔
ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا، تحریک یا شخصیت نہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں،کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اسے صرف بحال کیا جارہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ٹی ٹی پی کو واپس اس لیے لایا گیا تاکہ ایک نجی ملیشیا قائم کی جاسکے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے
سٹی 42 : ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
سی ٹی ڈی و ڈسٹرکٹ پولیس نے درابن اور کوٹ عیسی خان میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر چھاپے مارے۔ جس کے بعد دہشت گردوں و سی ٹی ڈی پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا مقابلہ ہوا ۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے دو سہولت کار گرفتار کرلیے گئے، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کی شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کی جانب سے بھرپور کارروائی کی وجہ سے دہشت گردوں کے قریب جنگل کی جانب فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحصیل درابن کے علاقہ میں انہیں دہشت گردوں نے پولیس پر بزدلانہ حملہ کیا تھا ۔