Daily Ausaf:
2025-04-22@09:51:21 GMT

عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

مکہ کے کنٹرول سینٹر نے عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مکہ میں 200 سے زائد اسمارٹ وال اسکرینز نصب کردیں۔

رپورٹ کے مطابق نصب کیا گیا یہ سسٹم 11 مرکزی داخلوں اور آٹھ سیکیورٹی چیک پوائنٹس کی نگرانی کرتے ہوئے اہم مقامات پر نظر رکھنے کے ساتھ شہر بھر میں مسلسل رابطے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔سیکیورٹی آپریشنز کو ساتھ خصوصی سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جو اس کو زیادہ مؤثر بناتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری درِ عمل ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

نگرانی کے اس جدید نیٹورک کے حصار میں مکہ کے تمام اضلاع کے ساتھ شہر کے اطراف کے علاقے بھی شامل ہیں۔ہفتے کے سات دن اور دن کے 24 گھنٹے فعال رہنے والا یہ ہائی ٹیک سسٹم براہ راست مسجد الحرام کے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر اور یونیفائیڈ سینٹر 911 کے ساتھ جوڑا گیا ہے، جس کا مقصد ماہِ رمضان میں زائرین کی نقل و حرکت سے مشکلات کو ہٹانا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

MADINA:

سعودی عرب میں البدر سے مدینہ جانے والی بس کے حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو حکام نے حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الم ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس البدر سے مدینہ جا رہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ زائرین کی بس مدینہ جاتے ہوئے ایک ٹریلر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں اور بس میں سوار تمام افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں پاکستانی زائرین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تھا۔

مدینہ جاتے ہوئے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو خواتین کا تعلق گاؤں 228 / 9 آر سے اور تیسری خاتون کا تعلق گاؤں 201 مراد سے ہے، اسی طرح جاں بحق ہونے والے دو بزرگوں میں سے ایک کا تعلق 39/3 آر اور دوسرے کا تعلق داھرانوالہ سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، خواتین سمیت متعدد پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ؛ سردار ایاز صادق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی