کراچی (شوبز ڈیسک)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کو اپنی رہائش گاہ کے باہر غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے پر ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے نوٹس بھیج دیا۔

نور بخاری نے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے اس ناخوشگوار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے ہمسایوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

نور نے انسٹاگرام اسٹوری پر خود کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے ملنے والے نوٹس کا عکس شیئر کیا جس میں انہیں وارننگ دی گئی تھی جس پر نور بھی حیران ہوئیں۔

نور بخاری کا ردِ عمل

مذکورہ نوٹس پر ساتھ ہی نور بخاری نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پڑوسیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ مجھے یہ نوٹس اس لیے ملا کیوں کہ میرے ہمسایوں کو کھانا تقسیم کرنے کے عمل سے مسئلہ تھا۔

نور بخاری کا انسٹا اسٹوری میں طنزیہ انداز میں کہنا تھا ’کیا اچھے ہمسایے ہیں میرے، غریبوں کا کھانا بند کروا کر سکون ملا، میں کہیں اور تقسیم کروالوں گی لیکن تم نے کیا کمایا پڑوسی؟

خیال رہے کہ نور نے 2017 میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اللہ نے ہدایت دے دی ہے، اب کوئی ڈراما، ماڈلنگ، ڈانس یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔
مزیدپڑھیں:سیما حیدر اور سچن مینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ٹھٹھہ میں وزیرمملکت کی گاڑی پر حملہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا نوٹس

ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف جاری احتجاج کے دوران وزیر مملکت برائے مذہبی ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور انڈے ٹماٹر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

قوم پرست جماعتوں کے کارکنان نہری منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ مظاہرے کے مقام سے گزرا تو مظاہرین نے قافلے کو دیکھتے ہی شدید نعرے بازی کی، انڈے اور ٹماٹر پھینکے، اور گاڑی پر پتھراؤ کیا۔ تاہم وزیر مملکت کا قافلہ بحفاظت وہاں سے روانہ ہو گیا۔

واقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے حملہ قرار دیا اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کر کے تفصیلات طلب کیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ سے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سندھ حکومت واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو فوری کارروائی کی ہدایت دی اور واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مظاہرین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود 
  • بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ
  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • ایک قدامت پسند اور غیر روایتی پوپ کا انتقال
  • وزیر مملکت کی گاڑی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
  • وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر گرفتار
  • ٹھٹھہ میں وزیرمملکت کی گاڑی پر حملہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا نوٹس
  • بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کے خلاف ریڈ نوٹس کیلئے انٹرپول سے رابطہ
  • پی پی نے ہمیشہ مزدوروں، غریبوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی: گورنر 
  • پاڑہ چنار میں زہریلا کھانا کھانے سے 150 افراد کی حالت غیر