حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق امدادی رقم حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹ پر دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب آغوش پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دے گی۔ حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق امدادی رقم حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹ پر دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا مری اور کوٹلی ستیاں میں موسمِ سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت نے شدید سردی اور موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر مری اور کوٹلی ستیاں کے تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مری نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں تمام سرکاری اور نجی اسکولز اور کالجز 22 دسمبر سے 7 مارچ تک بند رہیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مری کے چیف ایگزیکٹو افسر کے مطابق تعلیمی ادارے 9 مارچ سے دوبارہ کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن میں اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مڈٹرم امتحانات بروقت مکمل کیے جائیں اور موسمِ سرما کی چھٹیوں سے قبل نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ شدید سرد موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے بچا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • حکومت پنجاب کا مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا مری اور کوٹلی ستیاں میں موسمِ سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان
  • وائلڈ لائف انفارمر مہم، پنجاب میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے اہم اقدام
  • ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا یونیورسٹی طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم میں توسیع کا اعلان
  • چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
  • متحدہ عرب امارات کا ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان