ایرانی سفیر نے اقوام متحدہ کو امریکی صدر کی دھمکی پر خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر عامر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کو امریکی صدر کی دھمکی پر خط لکھ دیا۔ خط میں شکایت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکی صدر اور دیگر امریکی حکام نے ایران پر بے بنیاد الزامات لگائے، ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی گئی۔ ایران خطے میں ہتھیاروں کی فراہمی عدم استحکام پھیلانے سے متعلق الزامات مسترد کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیرعامر سعید ایروانی نے امریکی صدر کی دھمکی پر اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کے سفیر نے اپنے خط میں کہا کہ امریکی صدر اور دیگر حکام نے ایران پر بے جا الزامات عائد کیے اور ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی۔
ایران نے خطے میں ہتھیاروں کی فراہمی اور عدم استحکام پھیلانے سے متعلق تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔ ایران نے اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایران کو دھمکی میں کہا کہ حوثیوں کے حملوں کی پشت پناہی پر ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا، پینٹا گون نے ٹرمپ کے مقاصد کے حصول تک حوثیوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار جہاں ہیری ٹرومین کو نشانہ بنانے کا دعوی کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا حوثیوں کے حملوں کی پشت پناہی پر ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا ایران صدر ٹرمپ کے پیغام کو سنجیدگی سے لے۔
پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف ڈائریکٹر فار آپریشنز لیفٹینٹ جنرل ایلکس گرینکوچ کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے 30 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جس میں ان کا کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر تربیتی مراکز اور اسلحہ کے گودام شامل ہیں۔
دوسری جانب حوثیوں کے ترجمان یحیی ساریہ کہتے ہیں کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومین کو بحیرہ احمر میں دو کروز میزائلوں اور دو ڈرون سے کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، امریکا اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ امریکی صدر کہ امریکی حوثیوں کے ایران کے کی دھمکی کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان
ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
تل ابیب (سب نیوز)اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اب بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار اور دو باخبر ذرائع نے کہا کہ اسرائیل نے آئندہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو مطلع کیا تھا کہ امریکہ فی الحال ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے انکشاف ہے کہ اسرائیل ایٹمی تنصیبات پر حملے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹا، ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کے حملے کا خطرہ موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو ایران کا ایٹمی پروگرام کسی صورت برداشت نہیں ہے، نیتن یاہو نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کا خاتمہ ایران سے مذاکرات کی بنیاد ہونا چاہئے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا عہد کیا گیا ہے اور نیتن یاہو کا اصرار ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے نتیجے میں اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے۔