پی ٹی آئی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالف
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے گول مول الفاظ میں جو کچھ کہا اس کا سادہ الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ تحریک انصاف نے دہشت گردی کے خلاف نئے آپریشن کی مخالفت کردی اور قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ یہ بات پاکستان کی ایک مؤقر نیوز آؤٹ لیٹ نے منگل کی رات اپنی ایک رپورٹ میں شائع کی۔
اس رپورٹ مین بتایا گیا کہ بائیکاٹ سے پہلے گزشتہ روز پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا اور سپیکر کو اس اجلاس مین آنے والے 14 رہنماؤں کے نام بھی بھجوائے۔ پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی مین فرنٹ پارٹی "سنی اتحاد کونسل" کے 14 ارکان کو دعوت نامے جاری کیے گئے تھے۔
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
پھر پی ٹی آئی نے اچانک شرط لگادی کہ پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔ صبح ہوتے ہوتے نئی شرط بھی لگادی کہ بانی پی ٹی آئی کو اجلاس کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے۔
جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی اس اجلاس میں شرکت ضروری ہے اور اجلاس میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کیا جائے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا، " پی ٹی آئی کسی آپریشن کے حق میں نہیں، مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جائے۔ "
غزہ جنگ بندی کیوں ٹوٹی، کون لوگ بمباری کا نشانہ بنے، الجزیرہ نیوز کی رپورٹ
اڈیالہ جیل مین اپنے بانی ے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کے فیصلے کی تائید کی۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔
بانی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل مین بانی سے ملاقات کے بعد کہا کہ بانی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ دشمنی مول نہیں لیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پی ٹی ا ئی اجلاس میں کہ بانی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں حقوق سے محروم نہ رکھا جائے، لیاقت بلوچ
لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل مینوئل کے مطابق حقوق سے محروم نہ رکھا جائے۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئین سے کھلواڑ کرنے والے ہر فوجی، سیاستدان اور بیوروکریٹ کو کٹہرے میں لایا جائے، سول بیوروکریٹس، ججوں، فوجیوں کے اثاثوں کا ڈیکلریشن لازم کیا جائے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیض حمید سے فاصلہ ظاہر کردیا ہے، ہر سرکاری افسر حکمران جماعت کا غلام نہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کو ہر سہولت دی جائے، تحریک آزادی کے بیس کیمپ کو مضبوط کیا جائے، آزاد کشمیر گلگت بلتستان کو آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی کالا قانون واپس لے اور صوبے میں بااختیار بلدیاتی نظام لایا جائے۔