پی ٹی آئی کے بانی نے قومی سلامتی کمیٹی کی بریفنگ کو بے معنی قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی نے پہلے تو قومی سلامتی کے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، پھر بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اور بریفنگ بے معنی ہے۔ پی ٹی آئی کے لیدروں نے رسماً یہ تو کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہئے لیکن انہوں نے بانی کے نام سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مینڈیٹ سے محروم قرار دینے سے لے کر بانی کی قید کو سازش، ظلم اور نا انصافی قرار دینے تک وہ بیشتر الزامات لگائے بانی مسلسل لگاتے چلے آ رہے ہیں۔
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
پی ٹی آئی کے چئیرمین گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی نے جعفر ایکسپریس پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مذمت کی ہے۔ گوہر خان سے پہلے بانی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل مین ان سے ملاقات کی تھی.
گوہر خان علیمہ کے بعد اڈیالہ جیل گئے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ جا کر بانی سے ملاقات کی، انہوں نے واپس آ کر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بانی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔
غزہ جنگ بندی کیوں ٹوٹی، کون لوگ بمباری کا نشانہ بنے، الجزیرہ نیوز کی رپورٹ
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد پہلی ہے۔
بانی نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار اور مذمت کی ہے، "دہشتگردی کی نئی لہر "پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بانی نے کہا کہ دہشت گردی کو ایک آواز سے دبانے کی ضرورت ہے.
بیرسٹر علی گوہر خان نے کہا، بانی نے "پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے فیصلہ" کی تائید کی ہے. پی ٹی آئی کی "سیاسی کمیٹی کا فیصلہ" یہ تھا کہ پی ٹی آئی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جائے گی۔ پی ٹی آئی نے اس اہم اجلاس مین نہ جانے کا عذر یہ پیش کیا کہ پہلے انہین بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔ بانی کے ساتھ ملاقات کرنے پر کوئی پابندی تھی ہی نہیں۔ جس وقت قومی اسمبلی مین پاکستان کے حکومتی اور عسکری رہنما، سیاسی عمائدین کے ساتھ پاکستان کی سکویورٹی کی سورتحال پر بریفنگ اور مشاورت مین مصروف تھے، پی ٹی آئی کے لیڈر اڈیالہ جیل مین اپنے بانی سے ملاقات کرنے چلے گئے تھے۔
22 مارچ کو سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
بریفنگ بے معنی ہے!
اس ملاقات کے بعد انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ " دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور اسے ختم کرنا ہے"،" اگر ملک کی بڑی جماعت کے لیڈر کو شامل نہیں کریں گے تو حل نہیں ڈھونڈا جا سکتا"، "عوام کے لیڈر کے بغیر یہ بریفنگ بے معنی یے،قوم کی ضرورت ہے کہ حل تلاش کریں۔"
پی ٹی آئی ستر فیصد عوام کی پارٹی ہے
بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلی وزارتی سطح کا پہلا دورہ
بانی نے ایک طرف تو پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے "بڑھک" لگائی کہ "دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور اسے ختم کرنا ہے", اس کے ساتھ ہی بانی نے پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مینڈیٹ سے انکار کر دیا اور ان حکومتوں کی اخلاقی بنیاد ہی کو ماننے سے انکار کر دیا۔ بیرسٹر گوہر کے بقول بانی نے کہا پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، ستر فیصد عوام کی پارٹی ہے۔
ستر فیصد عوام کی نمائندہ پارٹی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے ستر فیسد عوام کی نمائندہ پارٹی کے بانی کی شکایت یہ بتائی کہ ان کی ان کے بیتوں سے کہ 6 ماہ میں صرف دو مرتبہ بات کروائی گئی ہے۔ بانی کے بیٹے پاکستان مین نہیں رہتے نہ وہ اپنے والد سے ملنے کے لئے پاکستان آتے ہیںْ۔
فیض احمد فیض کے داماد ،منیزہ ہاشمی کے شوہر حمیر ہاشمی کا انتقال
اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے دوسرے لیڈر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی نے شکایت کی مجھے بیوی کے ساتھ جیل میں رکھا ہوا ہے، بانی نے دعویٰ کیا کہ "اس کی مثال نہیں ملتی"، پاکستان کی جیلوں مین بہت سے مجرم قید ہیں جو آپس میں میاں بیوی ہیں، اس کے باوجود آج اپنے ساتھیوں سے ملاقات میں بانی نے اپنی اور اپنی بیوی کی کرپشن کیس میں قید کو فاشزم قرار دیا۔ بانی نے کہا، یہ فسطائیت ہے، اس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، کھڑا رہوں گا، میں آئین قانون اور جمہوریت کے لئے کھڑا رہوں گا۔
پی ٹی آئی کے تیسرے لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے بتایا بانی نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور اسے ختم کرنا ہے، اگر ملک کی بڑی جماعت کے لیڈر کو شامل نہیں کریں گے تو حل نہیں ڈھونڈا جا سکتا، عوام کے لیڈر کے بغیر یہ بریفنگ بے معنی یے،قوم کی ضرورت ہے کہ حل تلاش کریں۔
بیرسٹر علی طفر نے پاکستان کی قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا، "عجیب وغریب بات ہے کہ ملک کے بڑے لیڈر سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا، یہ کس قسم کی بریفنگ ہو رہی ہے، اس کو ہم نہیں مان سکتے۔"
پی ٹی آئی کے ایک اور لیدر نیازاللہ نیازی نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر بانی کے مصائب کا نوحہ پرھا اور دعویٰ کیا کہ بانی نے مقدمات، بچوں سے ٹیلی فونک ملاقات، کتابیں فراہم نہ کرنے۔ اپنی جیل میں ایگ سے قید بیگم سے ملاقات نہ کرانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
نیاز اللہ نیازی کے بقول عمران خان نے کہا "جتنا مرضی ظلم کرلیں، میں جھکنے والا نہیں." نیاز اللہ نیازی نے یہ بھی بتایا کہ بانی نے کہا, " چاروں صوبوں کی جماعت کے نیشنل لیڈر کو باہرکیسے رکھ سکتے ہیں"،" بانی اور ریاست پاکستان کا وجود لازم و ملزوم ہو چکا ہے."، "جمہوریت کی بقاء،پاکستان کی سالمیت کی بقاء بانی کو مائنس کرکے نہیں ہو سکتی۔"
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بریفنگ بے معنی بانی سے ملاقات جعفر ایکسپریس پی ٹی ا ئی کے کا اظہار کیا قومی سلامتی دہشتگردی کے بانی نے کہا پاکستان کی اڈیالہ جیل کہ بانی نے گوہر خان کمیٹی کے بتایا کہ عوام کی کے لیڈر بانی کے کے ساتھ کے بعد کہا کہ ہے اور
پڑھیں:
سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا:ایاز صادق
اسلام آباد(خبرنگار)سعودی عرب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی شوری کونسل کے چیئرمین نے پاکستانی پارلیمانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پرتپاک خیر مقدم کرنے ان کا شکریہ کیا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات مثالی، گہرے اور وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والے ہیں۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔پاکستان کی عوام اور حکومت سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں، اور وقت گزرنے کے ساتھ ان تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے۔سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ملاقات میں عالم اسلام کے اتحاد، یکجہتی اور امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی ۔سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے سعودی عرب کے گرینڈ مفتی، شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامی تعلیمات کی اصل روح اور اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔