لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو رہنا چاہیے لیکن اس کا دہشتگرد ونگ نہیں رہنا چاہیے، جو پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں وہ قومی سلامتی کی کمیٹی میں ہیں، جو سلامتی نہیں چاہتے وہ باہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز، اراکین گورننگ باڈی مدثر حسین، سید بدر سعید، رانا شہزاد احمد، محبوب احمد چوہدری اور الفت حسین مغل نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ عظمی زاہد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب میں وزیر نہیں تھی یہ پریس کلب تب بھی میرا گھر تھا، اب بھی میرا گھر ہے، ارشد انصاری کو ہر وقت اپنے صحافیوں کی فکر رہتی ہے، تنخواہوں کا مسئلہ چل رہا ہے اس کو حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، جبکہ ایک تحریک بائیکاٹ ہے، جس کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے، جب وہ وزیراعظم تھے کووڈ آیا تکلیف دہ دن تھے، لیکن وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی وہ شخص سب کیساتھ نہیں بیٹھا تھا، انڈیا نے حملہ کیا سب سیاسی پارٹیاں اکھٹی ہوئیں موصوف تب بھی نہیں بیٹھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اکڑ ہے شاید وہ خود کو پاکستان سے اوپر سمجھتے ہیں، میں نے کل ہی کہا تھا یہ نہیں بیٹھے گے، ان کا ایجنڈا ملک میں عدم استحکام لانا، پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسز کو سپورٹ کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھے تب بھی کہتے تھے، طالبان ہمارے بھائی ہیں، اے پی ایس کا جب تکلیف دہ واقعہ ہوا جس سے دل دہل جاتا ہے، ان کو کمیٹی میں بیٹھنا پڑا اور نیشنل ایکشن پلان بنا، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے دہشتگردی کو ختم کر دیا گیا، اپنے دور حکومت میں انھوں نے ان کو لا کر بسایا، جو لوگ پکڑے گئے تھے ان کو صدارتی معافی دلوائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک کے باہر وہ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کرتے پوری دنیا نے دیکھا، ان کو طالبان خان کہا جاتا رہا، آج دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے بلکہ سر اٹھا چکی ہے، ہمارے سکیورٹی جوان شہادت کے جذبے سے یونیفارم پہنتے ہیں، ان کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، باہر بیٹھے بانی پی ٹی آئی کے بھگوڑے یہاں سے چندہ لے کر جاتے ہیں، انٹرنیشنل فرمز کو لاکھوں ڈالرز کون ادا کرتا ہے، یہ بڑا سوال ہے، تمام سیاسی پارٹیاں ہماری عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سر جوڑ کر بیٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تحریک بائیکاٹ ہے، ان کو بانی پی ٹی آئی کی سیاست سب سے اوپر لگتی ہے، دوسری وجہ لگتی ہے ان کو پاکستان کے جان ومال کی فکر نہیں، کے پی کے کو دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کیلئے چھ سو ارب روپے دیئے گئے، وہ پیسے کہاں گئے، نہیں پتہ، بانی پی ٹی آئی کو مٹن ملا ہے یا نہیں یہ مسئلہ ہے، تھانے پر حملہ ہوا یہ مسئلہ نہیں، میاں نواز شریف ہر طرح کا رول ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا 9 مئی پر کہتے ہیں شہدا کی توہین نہیں کی یہ روز کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس پر جو سوشل میڈیا کمپین کی گئی سب کے سامنے ہے، محرومیوں کے نام پر کب تک ملک میں دہشتگردی ہوتی رہے گی، دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے اس کو کسی صورت معافی نہیں مل سکتی، تحریک انصاف کو رہنا چاہیے لیکن اس کا دہشتگرد ونگ نہیں رہنا چاہیے، جو پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں وہ قومی سلامتی کی کمیٹی میں ہیں، جو سلامتی نہیں چاہتے وہ باہر ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی انہوں نے کہا رہنا چاہیے پریس کلب

پڑھیں:

فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد دیتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ان فوڈ چین میں 25 ہزار پاکستانی ملازم ہیں، فوڈ چین پر حملوں میں جاں بحق ہونے والا بھی پاکستانی تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوڈ چین پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں میں ملوث 149 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، حملے ایک منصوبہ بندی کے تحت صرف پنجاب میں ہو رہے ہیں، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کررہا ہے، کسی گروہ کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری
  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں:عظمیٰ بخاری
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، عظمیٰ بخاری
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • ڈھائی ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں،فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں،عظمیٰ بخاری
  • یہ وقت جھوٹے بیانات، شعبدہ بازی کا نہیں، عوامی خدمت کا ہے: عظمیٰ بخاری 
  • سب صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ ملے گا،حکومت کابڑااعلان