نسل کشی کا جواز پیش کرنے کے لیے حملے کی تیاری کا اسرائیلی دعویٰ گمراہ کن ہے، حماس
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف نسل کشی دوبارہ شروع کرنے اور جنگ میں واپسی کے اپنے پہلے فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹے حیلے بہانے بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض اسرائیل کا یہ کہنا کہ فلسطینی مزاحمت کار حملے کی تیاری کر رہے تھے، رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش اور غزہ میں قتل عام اور نسل کشی دوبارہ شروع کرنے کا جواز پیش کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف نسل کشی دوبارہ شروع کرنے اور جنگ میں واپسی کے اپنے پہلے فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹے حیلے بہانے بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ قابض ریاست نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اپنی ذمہ داریوں سے گریز کیا ہے اور وہ شرمناک بین الاقوامی خاموشی کے درمیان غزہ کے لوگوں کے خلاف قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حماس نے اس بات پر زور دیا کہ وہ آخری لمحات تک معاہدے پر قائم ہے اور اسے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے تاہم نیتن یاہو نے اپنے اندرونی بحرانوں سے نکلنے کا راستہ تلاش کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خون کی قیمت پر جنگ کو دوبارہ شروع کرنے کو ترجیح دی۔
حماس نے واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ کا یہ اعتراف کہ اسے اسرائیلی جارحیت کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی فلسطینی عوام کے خلاف قتل وغارت کی جنگ میں اس کی براہ راست شراکت کی تصدیق کرتی ہے۔ حماس نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن کا اعتراف قابض ریاست کے ساتھ امریکہ کی صریح ملی بھگت اور تعصب کو ظاہر کرتا ہے اور اس کے پرامن رہنے کے عزم کے بارے میں اس کے دعووں کی جھوٹی بات کو بے نقاب کرتا ہے۔ حماس نے واشنگٹن کو قابض ریاست کے لیے اپنی لامحدود سیاسی اور فوجی حمایت کے ساتھ غزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل عام کے جرم میں برابر کا مجرم قرار دیا۔ خیال رہے کہ آج منگل کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت دوبارہ شروع کی۔ درجنوں فضائی حملوں میں چار سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرنے اور کے خلاف کہ قابض کے لیے
پڑھیں:
غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والی بمباری کے دوران اسرائیلی نژاد امریکی فوجی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹوجرنلسٹ اسرائیلی حملے خاندان سمیت شہید
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے دوران عیدان الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور ایک محافظ بھی شہید ہوگیا، جبکہ دیگر لاپتا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے بمباری کرکے یرغمالیوں کی جان خطرے میں ڈالی جارہی ہے، حالانکہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی حفاظت کے وعدے کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عارضی جنگ بندی کے دوران ایک معاہدے کے تحت حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل نے بھی فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
تاہم اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ بمباری شروع کردی گئی، جس پر حماس نے کہا تھا کہ اسرائیل کا یہ اقدام یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند
یہ بھی یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی فوج اسرائیلی یرغمالی غزہ غزہ بمباری وی نیوز یرغمالی لاپتا