ثناء جاوید کی سرفراز احمد سے بدتمیزی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے اداکارہ ثناء جاوید کو بدتمیزی کرنا مشکل میں پھنسا گیا۔
ثناء جاوید جو پہلے اپنی دلکشی اور بہترین اداکاری کے سبب مشہور تھیں گزشتہ ایک سال سے اپنی ازدواجی زندگی کے سبب چرچوں میں آئیں اور شدید تنقید کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
دراصل ثناء جاوید نے اپنی زندگی میں ایسے بڑے اقدام اٹھائے جو انکے فینز کو حیران کرگیا کیونکہ انہوں نے گلوکار عمیر جسوال سے نکاح توڑ کر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اس شادی سے قبل شعیب ملک نے اپنی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کی۔
ثناء جاوید جو شعیب ملک سے شادی کر کے ویسے ہی متعدد لوگوں کو پسند نہیں رہی ہیں اب نجی ٹی وی کے گیم شو ‘ میں بھی آئےجو اب ہر دن کسی نہ کسی سبب تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔
17 مارچ کونجی ٹی وی پر نشر ہونے والے شو میں سرفراز احمد اور ثناء جاوید نے بطور مہمان شرکت کی اور شو میں رونق لگاتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس نے سرفراز احمد کے فینز کو متوجہ کردیا ہے اور اس کی وجہ سرفرازاحمد کے ساتھ ثناء جاوید کا تضحیک آمیز رویہ ہے۔
وائرل ویڈیو میں ثناء جاوید اور سرفراز احمد نجی ٹی وی کے مشہور گیم ’ڈبہ کھولو‘ میں حصہ لیتے نظر آئے۔
سرفراز احمد نے ایک ڈبہ کھولنے سے فہد مصطفیٰ کو روکا جس پر ثناء جاوید نے کہا کہ ’یہ کیا بات ہوئی کھول دیا کریں بھئی فوراً‘۔
اس پر سرفراز احمد بولے کہ ’بات سنیں 45 منٹس کی گیم ہے، کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے ناں، ٹی وی پر آنا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے ہمیں، ایسا تھوڑی کہ بس ڈبے کھولتے رہیں، اس سے پہلے والی قسط میں جب میں نے آخری ڈبہ کھلوایا تو دنیا بھر سے میسجز آئے‘۔
سرفراز کی بات پر ثناء جاوید بولیں کہ ’یہ تو لگ رہا ہے کہ چابی گھوما دی کسی نے بڑ بڑ بڑ بولے جارہے ہیں‘۔
سرفراز احمد بولے کہ ’ہمارے ساتھ ایسے کر رہیں جہاں گیم کھیلنی چاہئے تھی وہاں تو کھیلی نہیں انہوں نے‘۔
یہاں سرفراز احمد کا اشارہ چند روز قبل ثناء جاوید کا ’نجی ٹی وی میں اپنے شوہر و پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ہارنا تھا‘۔
ثناء جاوید اس پر بولیں کہ ’آپ کو کیا تکلیف ہے میں اپنے میاں کے ساتھ جیسے بھی کھیلوں، آپ اپنا کھیلیں ناں‘۔
اس ویڈیو کلپ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سرفراز احمد کے فینز نے ثناء جاوید پر شدید تنقید کی برسات کر ڈالی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’تمیز نہیں ہے اس عورت کو بات کرنے کی، کس طرح بدتمیزی کیے جارہی ہے سرفراز احمد سے‘ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ثناء جاوید کو شو میں نہ بُلایا جائے اسکی بدتمیزی روز کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے‘۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین سرفراز احمد کو مینشن کرکے یہ مشورہ دیتے بھی دکھ رہے ہیں کہ وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں انہیں اس شو میں اس طرح کی بدتمیزی برداشت کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
مزیدپڑھیں:راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ثناء جاوید شعیب ملک
پڑھیں:
سندھ کا پانی چھینیں گے نہ چوری کریں گے، رانا ثناء
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی نہ چھینیں گے نہ چوری کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثناء نے کہا کہ نہروں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر کے آگے بڑھیں گے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، چاہتے ہیں وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم 6 کینالز منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں، وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں گے تو لوگوں میں خدشات ختم ہوں گے، خدشات ختم ہوں گے تو لوگ پرامن ہوجائیں گے اور احتجاج ختم ہوجائے گا۔
رانا ثناء نے کہا کہ سندھ میں نام نہاد قوم پرستوں کو لوگوں نے کبھی مینڈیٹ نہیں دیا، ابھی ہم منصوبہ سے متعلق کوئی اعلان کریں تو اس کا تاثر غلط جائے گا، تاثر جائے گا کہ ہم کوئی چوری کر رہے تھے اس لیے اب منصوبے سے واپس ہوئے، ہمارا کبھی ایسا پروگرام نہیں ہوسکتا کہ سندھ کو بنجر کیا جائے۔
جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں ان کی نیت پر شک نہیں ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ بلانے کیلئے کئی خطوط لکھے، نئے پانی کا کوئی سورس نہیں تو نئے کینالز کے لیے اسی پانی کو استعمال کیا جائے گا، یہ بتائیں کہ ان کینالوں کے لیے پنجاب کی کس جگہ سے پانی لیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جتنا پانی دیا جانا چاہیے وہ پہلے ہی کم مل رہا ہے، سندھ کو حصے کا پانی نہیں دیا جارہا تو مانیں کہ پانی کی قلت ہے، پنجاب میں پھر زیر زمین پانی میٹھا ہے سندھ میں زیر زمین پانی کڑوا ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ جس کے بارے میں الزام دیا جا رہا ہے کہ صدر نے منظوری دے دی ،وہ مشاورتی میٹنگ تھی، وزیراعظم جیسے ہی ترکیہ سے آتے ہیں تو کینالز منصوبے سے متعلق پیشرفت ہوگی۔