Daily Ausaf:
2025-04-22@07:12:49 GMT

دنیا کا پہلا تھری ڈی ریلوے اسٹیشن صرف 6 گھنٹوں میں تعمیر

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

دنیا میں پہلی بار ایک ریلوے اسٹیشن تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

جی ہاں واقعی جاپان میں دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر ہونے والی ہے۔اوساکا شہر کے جنوب میں 60 میل دوری پر واقعی علاقے Wakayama میں 108 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نئے ریلوے اسٹیشن کو تعمیر کیا جائے گا۔مگر خاص بات یہ ہے کہ پورے اسٹیشن کی تعمیر محض 6 گھنٹے میں مکمل کرلی جائے گی۔سفید رنگ کے اس اسٹیشن کے کمپیوٹر خاکے بھی جاری کیے گئے ہیں۔

جاپان ریلوے گروپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن کے لیے تعمیراتی سامان کو تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار کیا جائے گا اور پھر اسے تعمیراتی مقام پر پہنچا کر 6 گھنٹوں کے اندر اسمبل کر دیا جائے گا۔اس کام کا آغاز 25 مارچ کو وہاں کے پرانے ریلوے اسٹیشن سے آخری ٹرین کے روانہ ہونے کے بعد ہوگا۔

یہ واضح نہیں کہ جاپان ریلوے کی جانب سے ایک گمنام ریلوے اسٹیشن کو دنیا کے پہلے تھری ڈی ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کے لیے کیوں منتخب کیا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ اس منصوبے سے ہمیں مستقبل میں ماحول دوست میٹریل اور جدید ٹیکنالوجیز سے دیگر خطوں میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ریلوے اسٹیشن تھری ڈی

پڑھیں:

مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی

— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا بلوچستان سمیت پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار قابل تحسین ہے۔

ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

سرفراز بگٹی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حکومت اقلیتوں کے آئینی، سماجی اور مذہبی حقوق کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • پہلا سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے: چینی سفیر
  • آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
  • مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی
  • سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی
  • غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی