کھانا دیر سے دینا جرم بن گیا، بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
علامتی فوٹو
گجرات کے گاؤں مراڑیاں میں وقت پر کھانا نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ماں سے کھانا مانگا، ماں نے کہا کہ کچھ دیر آرام کرلوں، جس پر ملزم نے غصے میں لوہے کی راڈ ماں کو مار دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سر میں چوٹ لگنے اور خون بہنے سے ملزم کی ماں دم توڑ گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔