’ایلون مسک خان یوسفزئی‘: اسپیس ایک کے ارب پتی بانی کا جڑواں پاکستان میں شغل کرتے پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)لوگوں نے پاکستان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ہمشکل کو پاکستان میں موج مستی کرتے دیکھ لیا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر ہل چل مچ گئی ہے!!! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک شخص سادگی سے اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہو رہا ہے – لیکن دیکھنے والے حیران ہیں کہ یہ ایلون مسک پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟
”ایکس“ صارف گوہر زمان نے 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ایلون مسک کے ہمشکل کو خیبرپختونخوا، پاکستان میں دیکھیں۔ ایلون مسک خان یوسفزئی!‘
اگرچہ اصلی ایلون مسک اپنی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور بورنگ کمپنی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں، لیکن ان کے پاکستانی ہمشکل نے صرف ایک ویڈیو سے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہیں کہ کیا واقعی ایلون مسک کا کوئی پاکستانی ورژن بھی ہے، یا یہ محض قدرت کا ایک دلچسپ مذاق ہے؟
یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک کے کسی ہمشکل نے انٹرنیٹ کو حیران کیا ہو۔ 2022 میں ایک چینی شخص، جو مسک سے مشابہت رکھتا تھا، وائرل ہو چکا ہے اور اس ویڈیو کو 17 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی نےمفت تعلیم فراہم کرنے کا تاریخی اعلان کر دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان میں ایلون مسک
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت
محفل مذاکراہ میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم بطور مہمان شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کی صورتحال کے حوالے سے '' محفل مذاکرہ '' کا اہتمام کیا گیا، محفل مذاکراہ کی نظامت مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کی، جبکہ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم نے بطور مہمان شرکت کی۔ محفل مذاکراہ میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کے حوالے سے شوریٰ عمومی کی جانب سے سوالات کیے گئے جنہیں مقررین نے احسن انداز میں بیان کیا۔