قائداعظم کے مزار میں دھمکی آمیز چاکنگ کرنے والا خارجی دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سی ٹی ڈی نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے ایک پرچی پر ”Karachi Coming Soon“ لکھ کر بھی وائرل کیا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کی چاکنگ میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ نے کراچی میں تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے ایک اہم کارکن خلیل الرحمان کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نور ولی گروپ سے ہے اور وہ افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے۔ ملزم نے گزشتہ سال دسمبر میں مزارِ قائد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیوز بنا کر افغانستان بھیجی تھیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے یہ دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔
سی ٹی ڈی نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے ایک پرچی پر ”Karachi Coming Soon“ لکھ کر بھی وائرل کیا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کی چاکنگ میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم کو انٹیلیجنس معلومات، تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ممکنہ طور پر ملزم کے دیگر ساتھیوں کی بھی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔