واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے تعاون سے شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپس کا آغاز کیا تھا۔ ان اسکالرشپس کے ذریعے ہر سال سندھ کے 6 نمایاں طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اقلیتی امور سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے اقلیتی برادری کے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اقلیتی برادری کےمستقل طلبہ، جنہوں نے گزشتہ سال امتحان پاس اور 50 فی صد ما رکس حاصل کیے ہیں، وہ درخواستیں جمع کروائیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست دینے والے طلبہ کے والدین کی ماہانہ آمدنی کم از کم 35 ہزار روپے ہونی چاہیے جبکہ  کامیاب ہونے فی طالبعلم کو 25 ہزار روپے اسکالر شپ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے تعاون سے شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپس کا آغاز کیا تھا۔ ان اسکالرشپس کے ذریعے ہر سال سندھ کے 6 نمایاں طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، جس میں 3 اسکالرشپس خواتین کے لیے مختص ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سندھ حکومت نے طلبہ کو

پڑھیں:

سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

—فائل فوٹو

سندھ بار کونسل نے آج سے صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج

دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ خیر پور میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، دادومیں ماہی گیر، خواتین جبکہ سکھر میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے، عدالتی امور جاری ہیں۔

سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت وکلاء کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ بار کونسل سکھر ببرلو بائی پاس پر احتجاج کرنے والے وکلاء سے اظہار یک جہتی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا
  • بھارت، طلبہ نے امتحانی کاپیوں میں جوابات کے بجائے پاس کرنے کیلئے فرمائشیں لکھ دیں
  • سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک، اسلام آباد ریڈزون بھی سیل کردیا گیا
  • صوبائی حکومت نے دو تعطیلات کا اعلان کر دیا
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا