عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی جلد سماعت کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی عمران خان---فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ سے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی جلد سماعت کی استدعا کر دی۔
بانئ پی ٹی آئی نے سانحۂ 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فریقین کے وکلاء کو 24 مارچ کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔
جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ مقدمات میں پراسیکیوٹر کا پیش نہ ہونا تکلیف دہ ہے۔
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ضمانت کی 21 درخواستیں منظور اور 8 مسترد ہوئی ہیں۔
پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ منظور ضمانتوں کی منسوخی کے لیے درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی مقدمات میں ضمانت کی
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں کو گور کھپور ناکے پر روک دیا گیا
---فائل فوٹوبانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے راولپنڈی پولیس نے گور کھپور ناکے پر روک دیا۔
عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
بانئ پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے روک دیا۔
علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے تھے۔
بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کو دی گئی فیملی ممبرز کے افراد کی لسٹ میں علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان کا نام شامل تھا۔