کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالا سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
مقتول امیر احمد اپنی بیوی اور 4 ماہ کی بچی کا واحد کفیل تھا، ایک ماہ قبل ہی سیکورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی چار نمبر میں پیر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ امیر احمد 24 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوران علاج چل بسا۔ مقتول کے ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش وصول کی اور آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔ غم سے نڈھال ورثا کا کہنا تھا کہ امیر احمد کے سر میں 2 گولیاں لگی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔
مقتول کے کزن نے سرد خانے پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول امیر احمد اپنی بیوی اور 4 ماہ کی بچی کا واحد کفیل تھا، ایک ماہ قبل ہی سیکورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول پہلے وزیرستان میں رہتا تھا، بعد میں ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہوگیا تھا، جبکہ کراچی میں گارڈز کمپنی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ واضح رہے پیر کو کورنگی میں پولٹری کے تاجر سے مسلح ڈاکو 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے، ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ بھی کی، جس سے سیکیورٹی گارڈ امیر احمد کے سر پر گولی لگی تھی، جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ موقع پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مسلح ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مسلح ملزمان کی تعداد 3 سے 4 تھی، جو سفید رنگ کی آلٹو گاڑی میں سوار تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی
عبرانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں ایک اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور پھر اسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کا ٹینک اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فوج کا ٹینک مزاحمت کاروں کی بچھائی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر ایک عبرانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں ایک اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور پھر اسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال پہنچایا۔ اسرائیلی فورمز اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی ویڈیوز شائع کیں جو زخمی اسرائیلی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔