اس وقت تمام محکمے دیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں: جج طاہر عباس سپرا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج طاہرعباس سپرا نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو تنخواہ اس لیے ملتی ہے کہ آپ معاشرے میں انصاف کو یقینی بنائیں۔
اسلام آباد کی دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کہا ہے کہ آج بھی پولیس نے ریکارڈ پیش نہیں کرنا اور ایسا ہی ہونا ہے؟
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔
پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کیس کے تفتیشی افسر منڈی بہاؤالدین میں ہے، واپس نہیں آیا، عدالت کو ایکشن لینا چاہیے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا ہے کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ پراسیکیوشن کی ذمے داری کیا ہے؟ مقدمے کاچالان عدالت میں پیش کرنا آپ کا کام ہے۔
جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب تک چالان ہمارے پاس نہیں آتا ہماری ذمے داری نہیں ہے۔
جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر اگر عدالت نہیں آتا تو کس کی ذمے داری ہے؟ اسلام آباد کے پراسیکیوٹر بہت ضدی ہیں، سمجھتے ہیں کہ وہ ججز کے برابر ہیں، اگر میں پولیس کو نوٹس کر سکتا ہوں تو کیا آپ کو نوٹس نہیں کر سکتا؟
جج طاہرعباس سپرا نے کہا ہے کہ عدالت کے پاس بہت پاور ہے اس کے باوجود پولیس ریکارڈ پیش نہیں کر رہی، ہم سب ایک غیر معمولی صورتِ حال سے گزر رہے ہیں، اس وقت تمام محکمے دیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں، کل صبح تک دیکھ لیتے ہیں ریکارڈ آ جائے گا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جج طاہر عباس سپرا نے عدالت میں کہا ہے کہ ہے کہ ا نہیں ا
پڑھیں:
نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر
نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)9مئی کے مقدمات کے سلسلے میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔ عدالت نے فرد جرم کے لیے تاریخ بھی مقرر کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت 9 مئی کے مزید 7 مقدمات کے ملزمان میں چالان نقول تقسیم کر دی گئیں۔
چالان کی نقول شیخ رشید، عمر ایوب، کنول شوزب، زرتاج گل سمیت دیگر ملزمان میں تقسیم کی گئیں۔تمام 11مقدمات میں چالان نقول تقسیم کا عمل مکمل ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔9مئی کے 11 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر تھانہ صدر واہ، ٹیکسلا، سول لائن، صادق آباد اور تھانہ سٹی کے 7مقدمات کے چالان کی نقول عدالت میں پیش کی گئی جب کہ ملزمان شیخ رشید، عمر ایوب، کنول شوزب، زرتاج گل، عارف عباسی، میاں عمران حیات سمیت دیگر کو تقسیم کی گئیں۔
سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی ائی اور دیگر ملزمان کے وکلا جب کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔بعد ازاں عدالت نے 9 مئی مقدمات کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، عمر ایوب و دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔