UrduPoint:
2025-12-13@23:03:20 GMT

برطانیہ جانے والے یورپی مسافروں کے لیے نئی داخلہ پالیسی

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

برطانیہ جانے والے یورپی مسافروں کے لیے نئی داخلہ پالیسی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) برطانوی ہوم آفس کے مطابق الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) ایک ڈیجیٹل سکیورٹی چیک ہے، جو بغیر ویزہ کے برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانا اور امیگریشن سسٹم کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

یہ نظام امریکہ کے 'ای ایس ٹی اے‘ اور آسٹریلیا کے سکیورٹی ماڈلز سے مستعار لیا گیا ہے، جو مجرمانہ ریکارڈ سمیت دیگر حفاظتی جانچ کو یقینی بناتے ہیں۔

ہوم آفس کا کہنا ہے کہ اس سے برطانیہ کے لیے خطرہ بننے والوں کی آمد کو روکا جا سکے گا۔ درخواست کا عمل اور فیس

یورپی یونین کے شہریوں سمیت دیگر یورپی ممالک کے باشندے اس اجازت کے لیے برطانوی حکومت کی ویب سائٹ یا اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست کے لیے سکیورٹی سوالات کے جوابات، ایڈریس اور کام کی جگہ کی تفصیلات سمیت پاسپورٹ کی تصویر اور نو سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے چہرے کی تصویر جیسی معلومات درکار ہوں گی۔

جن مسافروں کے پاس یہ درخواست دینے کے لیے ہم آہنگ سمارٹ فون نہیں ہوں گے، وہ کمپیوٹر کے ذریعے سرکاری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

فی الحال ای ٹی اے کی درخواست فیس 10 پاؤنڈ (تقریباً بارہ یورو یا 12.

80 ڈالر) ہے، لیکن جلد ہی یہ بڑھ کر 16 پاؤنڈ (تقریباً انیس یورو) ہو جائے گی۔ برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق درخواست دہندگان کی اکثریت کو چند منٹوں میں ہی خودکار فیصلہ موصول ہو جاتا ہے۔

اجازت کی مدت اور استعمال

ایک منظور شدہ ای ٹی اے دو سال تک قابلِ استعمال رہے گا، بشرطیکہ پاسپورٹ اس دوران درست رہے۔ اس کے ساتھ مسافر متعدد بار برطانیہ میں داخل ہو سکتے ہیں اور ہر بار چھ ماہ تک قیام کر سکتے ہیں۔ یہ ویزہ نہیں ہے، بلکہ داخلے کا اجازت نامہ ہے۔

ای ٹی اے کا استعمال عالمی سطح پر

برطانیہ نے سب سے پہلے سن 2023 میں قطر کے لیے ای ٹی اے متعارف کیا، جسے بعد میں خلیجی خطے کے پانچ دیگر ممالک تک بڑھایا گیا۔

جنوری سے یہ نظام ارجنٹائن، برازیل، جاپان اور نیوزی لینڈ سمیت مزید ممالک کے لیے نافذ ہے۔ اب یورپی مسافروں کے لیے اس کی توسیع سے برطانیہ اپنی سرحدی سلامتی کو مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یورپ کا ایٹیاس نظام

دوسری جانب یورپ میں بھی 30 یورپی ممالک کے لیے ایک مماثل نظام ایٹیاس (Etias) رواں سال کے وسط میں نافذ ہونا تھا، جس میں جرمنی بھی شامل ہے۔ تاہم یورپی کمیشن کے مطابق اس کی تعیناتی میں تاخیر ہوئی ہے اور اب اس کا نفاذ سن 2026 کی آخری سہ ماہی کے آغاز میں ہو گا۔ اس نظام کے تحت بغیر ویزہ داخلہ سات یورو کی لاگت سے ممکن ہو گا اور یہ اجازت نامہ تین سال تک قابلِ استعمال رہے گا۔

ا ا/ا ب ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسافروں کے سکتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کی وزاراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کو بھرپور سراہا۔

عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔

دونوں وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون، انسدادِ دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے معلومات کے تبادلے اور مشترکہ میکنزم کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم
  •  عراق جانے والے زائرین کا قیام مقررہ مدت سے زائد نہیں ہوگا، محسن نقوی
  • عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
  • وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • برسلز: محسن نقوی کی یورپی کمشنر برائے داخلہ سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن پر گفتگو
  • یورپ کیلئے ڈنکی کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی، محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات
  • روس یوکرین تنازعہ پر پاکستان کی غیر جانبدارانہ پالیسی پر مشکور ہے;روسی سفیرالبرٹ پی خورئیو
  • یورپی یونین کمشنر کا غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کاررائیوں کا اعتراف، پاکستان کے دورے کا اعلان
  • وفاقی وزیر داخلہ اور یورپی یونین کمشنر کی ملاقات، انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ اور یورپی یونین کمشنر کی ملاقات، انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون پر اتفاق