مندر کے قریب شراب نوشی کرنے پر اداکار و انفلوئنسر کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
معروف بھارتی انفلوئنسر، اداکار اور سوشل ایکٹوسٹ اورہان اوترامانی عرف اوری کو مندر کے قریب شراب نوشی کرنا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے اورہان اوترامانی عرف اوری اور 7 دیگر افراد کے خلاف ویشنو دیوی مندر کے قریب کٹرا کے علاقے میں ایک ہوٹل میں شراب نوشی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے اوری سمیت دیگر ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ملزمان میں انفلوئنسر اوری کے ساتھ ایک روسی شہری بھی شامل ہے۔
A post common by Filmymantra Media (@filmymantramedia)
دیگر ملزمان میں درشن سنگھ، پرتھ رائنا، ریتک سنگھ، راشی دتہ، رکشیتا بھوگل، شاگن کوہلی اور آرزاماسکینا کو شامل ہیں۔ ان تمام نوجوانوں پر مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کٹرا جموں اور کشمیر کے ضلع ریاسی کا ایک قصبہ ہے جہاں ویشنو دیوی مندر موجود ہونے کے سبب کئی زائرین آتے ہیں اور یہاں شراب نوشی کے سخت قوانین نافذ ہیں۔ اس جگہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں کو جہاں زائرین کے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس موجود ہیں ہندوؤں کے مقدس ترین زیارتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سعودیہ عرب میں بدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا ،جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے پیش آیا.جاں بحق پاکستانی افراد کا تعلق چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہرانوالہ اور فورٹ عباس ہارون اباد کے گردونواح علاقہ سے تھا۔زخمی افراد کے ناموں کی تفصیل سامنے نہ آسکی، چند روز قبل ڈاھرانوالا سے عمرہ زائرین کا گروپ سعودی عرب روانہ ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.تمام زائرین ڈاہرانوالہ کی نجی ٹریول ایجنسی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد، 2 خواتین 228 نائن آر، 1 جاں بحق شخص 3/39 آر سے ہے۔