اونگزیب کا مقبرہ ہٹانے پر ہنگامے، وکی کوشل کی فلم کو وجہ قرار دے دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے بیان کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کی وجہ اداکار وکی کوشل کی فلم کو قرار دیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں جاری اورنگزیب تنازع اور ناگپور میں پیر کے تشدد کے درمیان، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ایک حالیہ بیان میں وکی کوشل کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھاوا‘ کو 17ویں صدی کے مغل بادشاہ کے خلاف لوگوں کے غصے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ایک گروپ کی جانب سے مذہبی کتاب کو جلانے کی افواہ پھیلنے کے بعد ناگپور میں ہونے والے تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا کہ فسادات کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
انہوں نے مہاراشٹر اسمبلی میں کہا، ’یہ پرتشدد واقعہ اور فسادات پہلے سے منصوبہ بند معلوم ہوتے ہیں‘۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ’مخصوص مکانات اور اداروں کو ہجوم نے نشانہ بنایا، یہ سب ایک سازش لگ رہا ہے‘۔
بی جے پی لیڈر نے وکی کوشل کی فلم چھاوا جوکہ چھترپتی سنبھاجی کی حالیہ بائیوپک ہے اسے مغل بادشاہ اورنگزیب کے لیے لوگوں میں ’غصہ‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے ریاست کو پرامن رکھنے کی اپیل کی۔
فڈنویس نے قانون ساز اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا ’چھاوا فلم نے اورنگزیب کیخلاف لوگوں کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔ پھر بھی عوام کو مہاراشٹر کو پرامن رکھنا چاہیے۔
ایک پولیس افسر نے غیر مکی میڈیا کو بتایا کہ ناگپور میں پیر کو ہونے والے تشدد کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں کم از کم 15 پولیس اہلکار شامل ہیں، اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وکی کوشل کی
پڑھیں:
برطانیہ میں موجود اشتہاریوں کو پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں، طلال چوہدری
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں موجود اشتہاری پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک موجود یوٹیوبرز کی جانب سے جھوٹا بیانیہ بیچا جاتا ہے، یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں جس پر انہیں سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اورعادل راجا کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
انہوں نے کہاکہ برطانیہ کی اعلیٰ عدالتوں نے ان لوگوں کو جھوٹا قرار دے کر ان کے خلاف فیصلے سنائے ہیں۔
وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ ان لوگوں کی وجہ سے برطانیہ کی شہرت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، پاکستان ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
طلال چوہدری نے کہاکہ ان لوگوں کو واپس لانے کے لیے پاکستان کا ہر متعلقہ ڈپارٹمنٹ اپنا کام بھرپور ذمے داری کے ساتھ کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان لوگوں نے اب سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنا شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ برطانیہ کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران یہ اہم معاملہ اٹھایا تھا، تاہم برطانیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی گرین سگنل نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں: عادل راجہ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کے خلاف زہر اگلنے، بے بنیاد الزامات لگانے کا اعتراف کرلیا
پاکستان کو اس وقت عمران خان کے مشیر رہنے والے شہزاد اکبر، عادل راجا، معید پیرزادہ سمیت دیگر لوگوں کی تلاش ہے، جو برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرون ملک اشتہاری شہزاد اکبر طلال چوہدری عادل راجا وزیر مملکت داخلہ وی نیوز