—فائل فوٹو

نیب خیبر پختون خوا کے حکام  نے بتایا ہے کہ صوبے کے محکمۂ صحت میں ادویات کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے انکوئری مکمل کر لی ہے۔

نیب خیبر پختون خوا کے مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کے مطابق انکوائری کے معاملے کو تفتیش میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہا 24-2023ء کے دوران 4 ارب روپے کی ادویات خریدی گئیں، ادویات کی خریداری میں سوا ارب روپےکی کرپشن کے شواہد ملے ہیں۔

نیب خیبر پختون خوا کی زدران گروپ کے خلاف تحقیقات

قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا نے مضاربہ کے نام.

..

انکوائری کے دوران نیب نے سابق وزیرِ صحت اور دیگر افسران سے معلومات لی تھیں، انکوائری میں سابق وزیرِصحت اور 16 افسران و اہلکاروں کو ذمےدار قراردیا گیا ہے۔

مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے مزید بتایا ہے کہ محکمۂ صحت میں 4 ارب روپے کی کرپشن پکڑی گئی، پچھلے 6 ماہ میں ڈھائی ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

مصدق عباسی نے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا سخت سزا دی جائےگی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختون خوا

پڑھیں:

کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی:

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود صفورا سعدی ٹاؤن میں  فائرنگ سے 25 سالہ رحیم الدین ولد مبین الدین موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی۔

ہیڈ محرر تھانہ سچل صدام کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

ادھر بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی، ڈیسنٹ ہوٹل کے قریب اندھی گولی لگنے سے 30 سالہ احمد حسن ولد لیاقت زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بار کونسل انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو پنجاب میں سبقت حاصل
  • اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف
  • کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی: سروے
  • شمالی وزیرستان: مدرسے میں دھماکا، 2 بچے شہید، 8 زخمی
  • اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب
  • لاہور ہائیکورٹ، جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے
  • میرپورخاص،واپڈا ملازمین کا ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج
  • سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ کرپشن پر ڈی جی کو نوٹس