عازمین حج کیلئے اہم ہدایات اور کوائف اپ لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
شاہد سپرا: حج آپریشن کے دوران عازمین کیلئے سعودی ویزا لگوانے کا عمل شروع، سعودی ویزا لگوانے کیلئے کوائف اپ لوڈ کرنے کی 22 مارچ تاریخ مقرر۔
عازمین کو "پاک حج ایپ" پرپاسپورٹ کی کاپی ودیگر کوائف اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی، پاک حج ایپ پر سفید بیک گراؤنڈ کی پاسپورٹ سائز تصویر بھی اپ لوڈ ہو گی۔
عازمین کو پاک حج ایپ کواپ ڈیٹ کرنے کے بعد ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی گئی، عازمین حج ایپ پرجا کر پاسپورٹ سکیننگ والے لنک میں ڈیٹا اپ لوڈ کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین کو بروقت ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حج ایپ
پڑھیں:
سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔