پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرجیوانی (بلوچستان)کے علاقے کنٹانی میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی1864کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس اور 7.2کلوگرام نشہ آور براؤن شوگر برآمدکر لی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔

مزید پڑھیں: اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار  

ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 31.

7 ملین ڈالر  اور 83.72 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کی کوشش کرتے ہوئے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کوسٹ گارڈز

پڑھیں:

مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ  میں شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور  سسر نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے ٹانگیں اور بازو  توڑ دیے۔

رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق نسرین مائی کے کردار پر شک کی وجہ سے خاوند، سسر اور بیٹے نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپیتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے  3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک