چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا: ہارون اختر
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا اور چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ہارون اختر نے کہا کہ مشروب ساز کمپنیاں مہنگی چینی خرید رہی ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی، چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی برآمد کی مشروط اجازت صرف پچھلے سیزن کے لیے تھی، عام غریب آدمی کو چینی 130 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ ہارون اختر نے مزید کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 160 اور ہول سیل قیمت 165 روپے کلو ہے، چینی کی 80 فیصد فروخت کمرشل ہے، صرف 20 فیصد نان کمرشل سیل ہے، اس بار گنے کے کاشتکار کو 725 سے 850 روپے ریٹ ملا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت ہارون اختر
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔