ٹرین حملہ، پاکستان کا افغان سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی مدد کرے، یاد رہے 11 مارچ کو دہشت گردوں نے درہ بولان پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور اسے ہائی جیک کر کے400 سے زائد مسافروں کو30 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے جعفر ایکسپریس میں اپنی سرزمین کے استعمال پر افغانستان سے باضابطہ طور پر شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا، ذرائع کے مطابق افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی مدد کرے، یاد رہے 11 مارچ کو دہشت گردوں نے درہ بولان پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور اسے ہائی جیک کر کے400 سے زائد مسافروں کو 30 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ فضائیہ اور ایلیٹ آرمی کے کمانڈوز کی مدد سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 350 سے زائد مسافروں کوبازیاب کرایا۔
حکام کے مطابق آپریشن شروع ہونے سے قبل دہشت گردوں نے 26 مسافروں کو ہلاک کر دیا تھا، تمام 33 دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے بے اثر کر دیا۔ یاد رہے افغان طالبان نے پہلے پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچ دہشت گرد گروپ افغانستان میں کام نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کا کابل سے کوئی تعلق ہے جبکہ ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن آرمی نے ٹرین حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے بنوں چھاؤنی پر حالیہ حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ مسافروں کو
پڑھیں:
افغان وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دوران گفتگو اسحاق ڈار نے کابل میں پرتپاک میزبانی پرافغان قیادت کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیااور عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو افغان عبوری وزیر خارجہ نے قبول کرلی۔