روح اللہ مہدی کا مقبوضہ کشمیر میں اراضی پر جبری قبضے پر اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق آغا مہدی نے کہا کہ کشمیریوں کے باغات اور زرعی اراضی پر ریلوے لائن کی آڑ میں قبضہ کیا جا رہا ہے جو کہ کشمیری کاشت کاروں کا واحد ذریعہ معاش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریل کی پٹری بچھانے کے نام پر کشمیریوں کی زرعی اراضی اور باغات پر قبضے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا مہدی نے کہا کہ کشمیریوں کے باغات اور زرعی اراضی پر ریلوے لائن کی آڑ میں قبضہ کیا جا رہا ہے جو کہ کشمیری کاشت کاروں کا واحد ذریعہ معاش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اگست 2019ء میں دفعہ370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اب زمینوں پر قبضے کے ذریعے جموں و کشمیر کی ثقافتی ورثے اور معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ آغا روح اللہ نے مزید کہا کہ بھارت دنیا کو جمہوریت کا درس دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں تمام جمہوری اقدار کو کچل رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق
مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ضلع رام بن میں سیلاب نے جہاں 3 افراد کی جان لے لی وہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں دوسری جانب خراب موسم کے باعث رام بن میں آج تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے ضلع رام بن میں آج بھی بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔