ہم سب غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں،اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقت کے ہاتھ میں ہیں،جج کے ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر میں پولیس کو نوٹس کر سکتا ہوں کیا آپ کو نوٹس نہیں کر سکتا؟ ہم سب ایک غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقت کے ہاتھ میں ہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی ۔ پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ جج نے ریمارکس دئیے اسلام آباد کے پراسیکیوٹر بہت ضدی ہیں وہ خود کو ججز کے برابر سمجھتے ہیں۔
روزے دار ماں کو بیٹے نے ناشتے میں تاخیر پر قتل کر دیا
پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر منڈی بہاؤالدین سے واپس نہیں آئے ۔ عدالت کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا عدالت میں چالان پیش کرنا آپ کا کام ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا جب تک چالان ہمارے پاس نہیں آتا ہماری ذمہ داری نہیں۔ جج نے ریمارکس دئیے اسلام آباد کے پراسیکیوٹر سمجھتے ہیں کہ وہ ججز کے برابر ہیں۔
معززجج نے ریمارکس دیے کہ اگر میں پولیس کو نوٹس کر سکتا ہوں کیا آپ کو نوٹس نہیں کر سکتا؟ ہم سب ایک غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقت کے ہاتھ میں ہیں۔ بدھ کی صبح تک دیکھ لیتے ہیں ریکارڈ آجائے گا ۔ کیس کی مزید سماعت بدھ کو ہو گی۔
لاہور کے تمام کالجز میں طلباء پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ہے، جو اب 19 مئی کو ہوگا۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔
4مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔ ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کا تنازع آئینی بنچ میں زیر سماعت ہے۔