دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کیلئے اب تک کوئی پالیسی ہی نہیں بنی، شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو دیکھ لیا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اب یہ عوام کے فیصلے کو کہہ رہے کہ یہ غلط ہے، اپنی نالائقی چھپانے کے لیے پی ٹی آئی کو ہر بندہ آ کر کہتا ہے کہ جی پی ٹی آئی ذمے دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلیے پالیسی کیا اختیار کی گئی ہے، ابھی تک تو پالیسی نہیں بنی ہے، ابھی تک تو صرف یہی بلیم گیم ہے کہ پی ٹی آئی ہے، اب شکر الحمدللہ یہ تو تسلیم کر لیا کہ اگر پی ٹی آئی چاہے تو ملک میں بہتری آ سکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو دیکھ لیا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اب یہ عوام کے فیصلے کو کہہ رہے کہ یہ غلط ہے، اپنی نالائقی چھپانے کے لیے پی ٹی آئی کو ہر بندہ آ کر کہتا ہے کہ جی پی ٹی آئی ذمے دار ہے۔
سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ سیاسی اتفاق رائے اس طرح نہیں ہے جس طرح ہونا چاہیے، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ پارلیمنٹ اس طرح رول پلے نہیں کر پا رہی، پارلیمنٹ ایکٹیو نہیں ہے، اس پر پارلیمنٹ کی کریڈیبلیٹی کے کوسچنز ہیں، پروونشل اسمبلیز کی کریڈیبلیٹی کے کوسچنز ہیں۔ ساری کی ساری یہ جو ڈائنامکس ہیں اس کی وجہ سے بھی اور میرا خیال ہے کہ پرائم منسٹر کو ان لوگوں کو لیڈ لینی چاہیے، خود چل کے چلے جائیں اپوزیشن کے پاس، ون پوائنٹ ایجنڈا پہ، تھوڑا سا ایکٹیو ہونے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کو نے کہا
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا جو 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے کام کرے گا۔
اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امیرخان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔
او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ
مزید :