اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیرھواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی، جبکہ متعلقہ وفاقی وزراء، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور اعلیٰ حکومتی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارتوں نے مختلف منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیش رفت رپورٹ پیش کی، جو ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے آگے بڑھائے جا رہے ہیں اور متعلقہ امور کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے جامع منصوبے پیش کیے۔ کمیٹی نے اہم شعبوں، بشمول کنیکٹیویٹی و انفراسٹرکچر، تیل و گیس اور بندرگاہوں و بحری امور سے متعلق اہم پالیسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور متفقہ فیصلے کیے۔ کمیٹی نے بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں موٹر وے اور شاہراہوں کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور خصوصی طور پر بندرگاہوں سے منسلک سڑکوں کی تیز رفتار تکمیل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ان منصوبوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بروئے کار لانے پر زور دیا گیا، تاکہ مواصلاتی خلا کو پْر کرکے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ مختلف بین الوزارتی امور کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے پالیسی اقدامات اور متعلقہ فریقین سے مشاورت کا عمل تیز کیا جائے، تاکہ ان امور کو ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایس ا ئی ایف سی

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے اہم منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاق 18ویں ترمیم کے بعد منتقل صوبائی منصوبوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرے۔

ذرائع کے مطابق وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی ترقیاتی منصوبے وفاقی بجٹ سے نکالنے پر مجبور ہے۔

صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 1100 ارب روپے ہے جبکہ وفاق 300 ارب روپے خرچ کر چکا ہے۔

آئی ایم ایف نے صوبائی نوعیت کے 168 منصوبوں پر مزید خرچ کرنے سے روک دیا ہے۔

ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے وفاق کو مزید 800 ارب روپے خرچ کرنا تھے تاہم اب 168 صوبائی نوعیت کے منصوبے صوبائی ترقیاتی بجٹ سے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تھیٹر کے ساتھ شادیوں میں بھی فحش گانوں پر پابندی عائد کی جائے، فنکاروں کا مطالبہ
  • آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے اہم منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  • برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے اقدامات کر رہے: وزیر خزانہ
  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • امریکہ کے اندھا دھند محصولات کے اقدامات غلط ہیں،یونیڈو
  • فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل، رپورٹ جاری
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ،اسپیکر ایاز صادق