سابق گورنر پنجاب نے دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، تاکہ عوام کو تحفظ، خوشحالی اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوب پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی، مہنگائی اور بیروزگاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے امن و استحکام کے قیام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سابق گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر پاکستان کے امن و ترقی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، جس کا پوری قوم اور ریاستی ادارے بھرپور جواب دے رہے ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور مسلح افواج کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اہلکار دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، اور قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

مخدوم سید احمد محمود نے دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، تاکہ عوام کو تحفظ، خوشحالی اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔ مزید برآں انہوں نے ملک میں جاری معاشی مشکلات، مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل کا بھی ذکر کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ مخدوم احمد محمود نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں، تاکہ دہشتگردی اور دیگر قومی مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے انہوں نے

پڑھیں:

کابل؛ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار

کابل :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ امن وامان کیلئے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا، پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

کابل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ پر بات ہوئی، تجارتی سامان کی نقل و حمل کیلئے تبادلہ خیال ہوا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سسٹم سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے تجارتی سامان کی ترسیل میں تیزی آ سکتی ہے۔

اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ سامان کی نقل وحمل کیلئے 2 کمپنیاں شامل کر دی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری ہے، طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کو جلد فعال کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جا رہا ہے، ہم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ خطےمیں امن وامان کیلئے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ افغان باشندوں کو اپنے اثاثہ جات واپس لے جانے کی اجازت ہوگی، خطے میں ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اس وقت کابل کے اہم دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے پاک افغان مذاکرات کے دوران افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے اہم ملاقاتایں کیں
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، سلامتی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون، دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیا اور برادرانہ تعلقات کو مذید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
  • فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: احسن اقبال
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی
  • اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار
  • کابل؛ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار
  • مسلم کانفرنس کو ختم کرنے والے ہمیشہ مایوس ہوئے ہیں، سردار عتیق
  • بلوچستان کی اقتصادی ترقی  ن لیگ کے وژن کا بنیادی ستون ہے،احسن اقبال