منصورہ سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی اصل پہچان اس کا پیغام اور دعوت ہے جس کے ذریعے وہ پاکستان میں ایک منصفانہ اسلامی حکومت کا قیام چاہتی ہے۔ دیگر جماعتیں اقتدار کے لیے کوشاں ہیں اور اپنی پارٹی یا رہنما کی حکومت کے خواہاں ہیں، لیکن جماعت اسلامی کا نظریہ اس سے مختلف ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ سیاست میں حکمران پارٹیاں اقتدار کے لیے بیرونی طاقتوں یا ملکی اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہیں جبکہ جماعت اسلامی عوام کی ذہن سازی کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی کی اصل پہچان اس کا پیغام اور دعوت ہے جس کے ذریعے وہ پاکستان میں ایک منصفانہ اسلامی حکومت کا قیام چاہتی ہے۔ دیگر جماعتیں اقتدار کے لیے کوشاں ہیں اور اپنی پارٹی یا رہنما کی حکومت کے خواہاں ہیں، لیکن جماعت اسلامی کا نظریہ اس سے مختلف ہے۔ جماعت اسلامی کسی فرد یا جماعت کی حکومت نہیں بلکہ اللہ کی زمین پر اللہ کی حکمرانی چاہتی ہے۔

راشد نسیم نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے نظام رحمت کے ذریعے ہی پاکستان سمیت دنیا کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ اسلامی نظام کے قیام سے معاشرہ ظلم سے پاک ہوگا، خواتین کی عزت محفوظ ہوگی، انسانوں کے جان و مال کی حفاظت ممکن ہوگی اور حقیقی امن قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان اور شب قدر میں بننے والے پاکستان کے مسائل کا حل صرف اللہ کے نظام میں ہے اور جماعت اسلامی اسی پیغام کو عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی چاہتی ہے کی حکومت کے ذریعے اللہ کی کے لیے

پڑھیں:

حکومت کو آئینہ دکھانے پر تاجر کو زدوکوب کرنا شرمناک ہے، طاہر مجید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے رہنما¶ں نے حیدرآباد کے معروف تاجر رہنما اور معزز شہری محمود راجپوت سے سرکٹ ہا¶س کھلی کچہری میں ہونے والے ناروا سلوک اور ان پر حملے کی کوشش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ضلعی وفد نے حیدرآباد کے معروف تاجر رہنما اور معزز شہری محمود راجپوت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر نائب امیر عبدالقیوم شیخ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان ناصر اور یوسی124کے چیئرمین آفاق نصر بھی موجود تھے۔حافظ طاہر مجید نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سرکٹ ہا¶س میں کھلی
کچہری میں ہونے والے ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ کا آئینہ دکھانے پر تاجر رہنما معزز شہری محمود راجپوت کو زدوکوب کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے جماعت اسلامی اس رویے کی مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں سوال کرنے کی اجازت نہیں، لیکن اپنے من پسند لوگوں کو بولنے کی اجازت تھی، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں جب محمود راجپوت نے شہر کے مسائل، عوامی مشکلات اور انتظامی غفلت کی نشاندہی کی تو وہاں موجود عملے اور متعلقہ افراد کی جانب سے ان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک اختیار کیا گیا اور انہیں مارنے کی کوشش کی گئی اگر پولیس بر وقت مداخلت نہ کرتی تو صورتحال بگڑ سکتی تھی اور ممکنہ تشدد کا خطرہ تھا جماعت اسلامی اس افسوسناک رویے کی سخت مذمت کرتی ہے۔وفد نے محمود راجپوت کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اس افسوسناک واقعے پر مکمل یکجہتی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کیا۔
 

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کے ہریوسی اورہروارڈ پر الیکشن لڑیں گے‘ حافظ نعیم الرحمن کا اعلان
  • جماعتِ اسلامی کراچی کا نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا
  • مولانا حزب اللہ جکھرو کی سربراہی میں وفد کا سکھر اسپتال کا دورہ
  • راشد نسیم آج بلال مسجد میں جمعیت کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرینگے
  • حکومت کو آئینہ دکھانے پر تاجر کو زدوکوب کرنا شرمناک ہے، طاہر مجید
  • جماعت اسلامی کا ڈمپر و ٹینکرز سے اموات کیخلاف کل نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
  • افغان علماکا حکومت پر اپنی زمین کسی  ملک کیخلاف استعمال نہ کرنے پرزور
  • اسد اللہ بھٹو ،کاشف شیخ و دیگر کی سیف  الدین سے والدہ کی وفات پر تعزیت
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی ملک میں افراتفری چاہتی ہے،عون چودھری