جنوبی افریقہ کے اعلیٰ دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف ایئر سٹاف سے ملاقات میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا، قائم مقام سیکرٹری دفاع نے اہم ساز و سامان کیلئے پاک فضائیہ کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے اعلیٰ دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت قائم مقام سیکرٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکائل گامدے نے کی، وفد کی چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات بھی ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقی دفاعی وفد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا، ڈاکٹر تھوبیکائل گامدے نے اہم ساز و سامان کیلئے پاک فضائیہ کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ دفاعی وفد کے مطابق
پڑھیں:
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
— فائل فوٹوایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔
ایدھی فائرنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔
پارا چنار کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔
ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔