کراچی: معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر نوجوان کی خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ بسم اللہ مسجد کے قریب گھر سے 22 سالہ رمیز کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ رمیز کے نام سے کی گئی جو کہ کرایے کے گھر میں رہتا تھا اور اس کی آٹھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ابتدائی طور پر اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رمیز نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی نے مالی و معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق
لاہور(نامہ نگار)گلبرگ میں لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش میں نوجوان لوہے کے جنگلے میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق تہہ خانے سے سامان چوری کرنے کی نیت آنے والا نامعلوم ملزم تہہ خانے میں لگے لوہے کے تنگ جنگلے میں منہ پھنس جانے سے ہلاک ہو گیا۔متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔اس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔