قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے پی ٹی آئی نے سپیکر کو 14 نام دے دیئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سمیت متعدد راہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت متعدد راہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا، تحریک انصاف نے 14 نام سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو دے دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کے لیے بیرسٹرگوہر، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، علی محمد خان، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر ہمایوں محمد اور سینیٹر عون عباس بپی کے نام دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں عسکری قیادت موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔ یاد رہے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے، متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کر کے مخصوص شرائط پر چھوڑا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں، یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور غیر قانونی اقدمات سے گریز کریں۔