زیارت کے علاقے ڈومیارہ کے جنگلات میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
رحمت اللہ موسی ٰ خیل : زیارت کے علاقے ڈومیارہ کے جنگلات میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی، زیتون اور صنوبر کے نایاب اور قمیتی درخت شعلوں کی لپیٹ میں، قدرتی حسن کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے
محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف، مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں شریک ہے
ڈومیارہ، جو اپنی قدرتی آبشاروں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے، آگ سے متاثرسیاحتی مقام ڈومیارہ میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ضرورت ہےعلاقے میں تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، مزید درختوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاڑہ چنار میں زہریلا کھانا کھانے سے 150 افراد کی حالت غیر
زہریلا کھانا کھانے سے ضلع کرم کے علاقے پاڑہ چنار میں 150 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاڑہ چنار میں شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں سے 100 سے زائد بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لے جایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بچوں کی طبیعت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بگڑی ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ پاڑہ چنار کے نواحی علاقے شلوزان دوراوی میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے پیش آیا، ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں اکثریت بچوں کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خالد عمران نے بتایا کہ تمام متاثرہ بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں، اسپتال کے ایم ایس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے پاڑہ چنار میں راستوں کی بدستور بندش سے اشیائے ضروریہ کی قلت ہے، امن معاہدوں کے اعلانات کے باوجود پاڑہ چنار کے راستے گزشتہ کئی مہینوں سے بند ہیں اور اشیائے تجارت شہر تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں جس کے باعث حالات کافی مخدوش ہیں۔