پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کی صورت حال پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی۔

چیف وہپ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر قانون اور وزیر پارلیمانی امور سے ملاقات میں پارلیمنٹ کے نیشنل سیکیورٹی سیشن سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان صاحب سے ملاقات کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تین رکنی پارلیمانی وفد کو پارلیمنٹ کے سیشن سے پہلے عمران خان صاحب سے ہدایات لینے کے لیے میٹنگ کی اجازت دی جائے-

عامر ڈوگر کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اور وزرأ نے متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا ہے اور ملاقات  کروانے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سب بڑی جماعت کے لیڈر اور سابق وزیراعظم ہیں- ان کی سپورٹ کے بغیر پاکستان میں کوئی کامیاب پالیسی نہیں بنائی جا سکتی-

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہشتگردی اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے وہ پالیسی بنے جسے ملک کے مقبول ترین لیڈر کی حمایت حاصل ہو جس کے پیچھے پورے پاکستان کا اصل عوامی مینڈیٹ ہے- دہشتگردی، ملٹری آپریشنز ، خارجہ پالیسی اور ہمسایوں سے تعلقات کے حوالے سے عمران خان اور تحریک انصاف کا ہمیشہ واضح مؤقف رہا ہے-

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سیاسی قیادت کی عمران خان سے ملاقاتوں کو مسلسل روکا جا رہا ہے جو کہ غیرقانی اور توہین عدالت ہے، اگر ہماری ملاقات نہیں کروائی جاتی پھر بھی ہم حکومت کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور پارلیمنٹ میں عمران خان کا مؤقف پیش کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف سے ملاقات

پڑھیں:

جے یو آئی (ف) کا کینالز معاملے پر تحریک کو تیزکرنے کافیصلہ

جے یو آئی (ف) نے کینالز کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رہنما جے یو آئی (ف) مولانا راشد سومرو نے کہاکہ 24 ، 25 اور 26 اپریل کو جلسے کرکے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔راشد محمود سومرو نے وفاقی حکومت سے کینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اور سکھر میں دھرنے ہوں گے۔ دوسری جانب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سکھر ببرلو بائی پاس پر وکیلوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ علاوہ ازیں کراچی بار نے گزشتہ روز  مبینہ فائرنگ کے واقعے پر جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا جب کہ سندھ بار کونسل کا آج سے سندھ بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔مجوزہ کینالز کے خلاف حیدر آباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جب کہ خیرپور میں ریلوے ٹریک کو بھی بند کیا گیا جسے پولیس اور رینجرز نے بعد ازاں کھلوا دیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا:ایاز صادق
  • جے یو آئی (ف) کا کینالز معاملے پر تحریک کو تیزکرنے کافیصلہ
  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست: پی ٹی آئی کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع