کراچی:

تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے میں ڈالمیا میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کونسلر کو فائرنگ  کرکے قتل کردیا گیا، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے پولیس حکام کو ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ 

ترجمان ضلع  شرقی پولیس کے مطابق ڈالمیا شانتی نگر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت فائق کے نام سے ہوگئی۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق مقتول فائق  یوسی7 شانتی نگر سے سیاسی جماعت کا کونسلر تھا، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی جارہی ہے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقتول کو بظاہر نشانہ بنایا گیا اوراس کی دشمنیاں بھی بتائی جارہی ہیں، مقتول کے قتل کے محرکات کی مزید وضاحت کے لیے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، جبکہ  علائقہ میں یہ بات زبان زد عام ہے کہ مقتول کو دیرینہ دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شانتی نگر کے کونسلر کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ 

وزیرداخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ قتل کے پس پردہ عوامل و محرکات کا پتہ لگایا جائے اور شواہد کی روشنی میں تفتیش و تحقیقات کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔ 

ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس کے

پڑھیں:

کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

کراچی میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق کارروائی کے دوران جواد اور ملا شاہ زیب نامی 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جو صمد کاٹھیاواڑی بھتہ خور گروہ کے رکن ہیں اور متعدد مقدمات میں پولیس کی مطلوب فہرست میں شامل تھے۔

ان کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے اور چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار، ساتھ ہی گولیوں کے میگزین بھی برآمد کیے گئے۔

ایس ایس پی نے واضح کیا کہ ثروت اعجاز قادری کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

دوسری جانب سنی تحریک نے پولیس کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ثروقت اعجاز قادری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ قادری ہاؤس پر چھاپے کے دوران چادر و چار دیواری کی حرمت پامال کی گئی اور کیمروں کو توڑ کر کارروائی چھپانے کی کوشش کی گئی۔

سنی تحریک نے مزید کہاکہ کراچی ڈویژن کے عہدیداران اور کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا، تاہم طاقت کے استعمال سے حق و سچ کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھتہ خوری ثروت اعجاز قادری کراچی گرفتاری کا دعویٰ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نان کسٹم پیڈ موبائل اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ‘2 خواتین جاں بحق‘ایک زخمی
  • اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ سے سی سی ڈی کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی
  • کراچی میں مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ
  • اسلام آباد؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
  • کراچی؛ لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ طلائی زیورات برآمد
  • ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • چارسدہ میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، دو خواتین ٹیچر قتل
  • چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرزجاں بحق